ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ اور دہی سرکاری نرخوں سے کہیں مہنگے، شہری پریشان

دودھ اور دہی سرکاری نرخوں سے کہیں مہنگے، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ ؛ پنجاب میں دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد تاحال یقینی نہ بنایا جا سکا، جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی کی سرکاری قیمتوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے دکاندار 220 سے 250 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدود ہو چکے ہیں جبکہ عملی طور پر گراں فروش من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

شہریوں نے یہ بھی کہا کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی عدم توجہی سے گراں فروشی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔