ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِاعلیٰ مریم نواز کا طوفان و بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیرِاعلیٰ مریم نواز کا طوفان و بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

 وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہدایت جاری کر دی۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے راولپنڈی میں واسا افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔