ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

دارالحکومت کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . 

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق اسلام آباد کی سول، ڈسٹرکٹ و سیشن عدالتوں میں یکم سے 31 اگست تعطیلات تک ہوں گی ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ججز کو گروپس میں خصوصی چھٹی لینے کی اجازت ہوگی، ججز کو گروپس میں خصوصی چھٹی لینے کا مقصد کہ عدالتوں کے کام پر اثر نہ پڑے، اس دوران اہم معاملات اور پرانے مقدمات کو نمٹانے کے لیے مناسب انتظامات کرنا لازم ہوگا تاکہ عدالتی پالیسی کے مطابق ہو ۔