ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،اشنا شاہ کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔
اُشنا شاہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں،حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کے کچھ اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں اور تمام اسٹیپس بخوبی انجام دے رہی ہیں۔
اشنا شاہ نے نہ صرف رقص کو اچھی طرح ادا کیا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی نغمے اور موسیقی پر پورا اترے،اشنا شاہ نے اس پوسٹ میں اپنے کوریوگرافر کو ٹیگ کرکے ان کا تعارف بھی مداحوں سے کرایا۔
اداکارہ نے رقص کے لیے ایک وطن کے نغمہ کاانتخاب کرکے اس بات کا بھی پیغام دیا کہ اب ہمیں اپنی شوبز انڈسٹری کو فروغ دینا چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین اور اشنا شاہ کے مداحوں نے اس پرفارمنس کو ایک مکمل پیکیج قرار دیتے ہوئے اپنے وطن کے نغمے کے انتخاب کی تعریف کی ہے۔