قیصرکھوکھر:حکومت پنجاب نے گریڈ 17 کے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
خضر رزاق کو سب رجسٹرار ملتان سٹی تعینات کر دیا گیا ، مہتاب احمد خان کو اے سی بھکر لگا دیا گیا ، نور محمد کو اے سی ایچ آر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا۔
محبوب اقبال اے سی کروڑ لعل عیسن، حمزہ ندیم اے سی دریا خان تعینات، ملک نور زمان کو سب رجسٹرار راولپنڈی اربن ٹو لگا دیا گیا،، عثمان سکندر کواےسی سمندری سے او ایس ڈی بنا کر قمر محمود منج کو اے سی سمندری تعینات کردیا گیا۔
اشفاق احمداسسٹنٹ کمشنر ایچ آر فیصل آباداور اشتیاق اللہ خان جنرل اسسٹنٹ ریونیو جہلم تعینات کر دیئے گئے،، عامر نواز کوکلیکٹر اشتمال قصور ، طارق جاوید کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو بہاولپور لگا دیاگیا۔
راؤ وحید جان کو سیکشن افسر پروٹوکول ویلفیئر ونگ ، نجیب الرحمان خان کو سکیشن افسر محکمہ جنگلات تعینات کردیاگیا جبکہ طاہر فاروق کو سیکشن افسر محکمہ ریگولیشن لگا دیا گیاہے۔