ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجوکیشن اتھارٹی کا داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہیڈ ٹیچرز پردباؤ

ایجوکیشن اتھارٹی کا داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہیڈ ٹیچرز پردباؤ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:گرمی کی چھٹیوں سےقبل سکولوں کوداخلوں کااہداف پوراکرنےمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہورداخلوں کااہداف پوراکرنےمیں پنجاب میں30ویں نمبرہے۔خانیوال پہلے،حافظ آباد دوسرے اور ننکانہ صاحب تیسرے نمبر پر۔داخلہ مہم میں اضلاع کی رینکنگ میں راجن پور سب سے آخر میں36 ویں نمبر پر ہے۔
لاہور کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مزید 33 ہزار بچے سکول لانا ہونگے،داخلوں کا اہداف حاصل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام ہیڈٹیچرز کو دھمکانے لگے۔
ذرائع کے مطابق شدید دباؤ کی وجہ سے سکول سربراہان بوگس انرولمنٹ کرنے پر مجبور ہیں۔سکول سربراہان کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بلکل قریب ان ایام میں داخلہ نہیں ہوتا،پرائیویٹ سکول جنوری میں ہی سیشن شروع کر چکے ہم بچے کہاں سے لائیے؟۔انرولمنٹ اہداف پورے کرنے کیلئے دھمکانہ بند کیا جائے۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ داخلوں کا اہداف پورا کیا جائے گا،جعلی انرولمنٹ پر سخت کارروائی کیجائے گی۔