ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کیلئے ڈرونز کا استعمال، متعدد گرفتاریاں

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کیلئے ڈرونز کا استعمال، متعدد گرفتاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سعودی عرب نے غیر قانونی حج کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ،حکام کے مطابق مکہ مکرمہ کی حدود میں ڈرونز کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ بغیر اجازت داخل ہونے والوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

سعودی حکام نے بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے جو بغیر حج پرمٹ کے مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

حالیہ کارروائی میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے دوران ان کے رہائش گاہ سے مزید 14 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،جن میں سے کسی کے پاس بھی حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔

سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔