ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ:  چیئرمین پی سی بی نے قومی سکواڈ کا اعلان روک دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق  7 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے انتخاب بارے مشاورت نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کیے جس پر چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لیا، انگلینڈ میں موجود سلیکٹرز نے پاکستان میں موجود سلیکٹرز سے مشاورت نہیں کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایجبسٹن میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد تمام سلیکٹرز مشاورت کریں گے، سلیکٹرز کی مشاورت مکمل کرنے پر قومی ٹیم کا اعلان شام کو کیا جائے گا۔