ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 10 فیصداضافےکا فیصلہ کرلیا گیا ۔ 
محکمہ ایکسائزنےموٹروہیکل ٹرانسفرفیس میں اضافےکی سمری ارسال کردی، جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹرانسفرفیس150سے500روپےکی جائے گی، 1ہزار سی سی کارکی ٹرانسفرفیس 1200 سے2500روپےمقررکی جائے گی۔ 1000سی سی سے 1800سی سی تک گاڑی کی ٹرانسفرفیس 2سے5ہزارمقررکی جائے گی، اس کے علاوہ 1800سی سی سےاوپروالی گاڑی کی ٹرانسفرفیس3سے10ہزارمقررکرنےکی سفارشات بھیج دی گئیں۔ کمرشل گاڑی کی ٹرانسفرفیس 4 سے5ہزارروپےکی جائےگی۔
حکومت پنجاب کی منظوری سےمحکمہ ایکسائز1ارب12کروڑ کاریونیوحاصل کرے گا۔