ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹی کی قیمت میں مزید کمی ، نوٹیفکیشن جاری

 روٹی کی قیمت میں مزید کمی ، نوٹیفکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں 100 گرام سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کر دی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت مزید کم کردی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا تھا۔https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-05-24/news-1716535639-8969.jpg

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے فیصلہ مسترد کر دیا
صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشاورت کے بغیر روٹی کی قیمت میں کمی کی.نان بائیوں کی مشاورت کےبغیرقیمتوں میں کمی کومستردکرتےہیں۔
 آفتاب گل نے کہا کہ بجلی و گیس کےنرخ کہاں سےکہاں چلے گئے ، حکومت اس میں کمی کرے ۔

Ansa Awais

Content Writer