ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمور:مغوی کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں نےایک کروڑ تاوان کے ساتھ انوکھی ڈیمانڈ کردی

کشمور میں ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کیلئے انوکھی ڈیمانڈ کرتے ہوئے ایک کروڑ تاوان کے ساتھ قیمتی موبائل، گھڑی اور سوٹ مانگ لیا۔
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد) کشمور میں ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کیلئے انوکھی ڈیمانڈ کرتے ہوئے ایک کروڑ تاوان کے ساتھ قیمتی موبائل، گھڑی اور سوٹ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق  ایریگیشن کالونی سے اغوا کیے گئے علی نیازی کی بازیابی کے لیےڈاکوؤں نےمغوی کے اہلخانہ کو فون کر کے ایک کروڑ روپے نقد، 2 قیمتی گھڑیوں کی فرمائش کردی۔ ڈاکوؤں نے علی نیازی کے اہلخانہ سے 4قیمتی سوٹ اور 2 قیمتی موبائل فونز کی بھی ڈیمانڈکر دی۔

ورثا کے احتجاج میں پی پی کے رکن قومی اسمبلی سردار علی جان مزاری نے بھی علی نیازی کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔ علی جان مزاری کا مظاہرین اورمغوی نوجوان کے والدین سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے جلدخوشخبری ملے گی۔

اُنہوں نے  یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہر برادری اورلوگوں کے دکھ درد میں ان کے ساتھ ہیں۔