ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں کی ٹیکس چوری؛ ایف بی آر  نےپرائیویٹ کمپنی کے دفاتر پر چھاپہ مار کرکمپنی کا ریکارڈ ضبط کر لیا

FBR Directorate of Intelligence and Investigation Raids Tax Evader Company in Lahore, City42
کیپشن: ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کی جانب سے چغتائیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی آوٹ لیٹس پر چھاپہ مار  کر کمپنی کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کی جانب سے چغتائیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی آوٹ لیٹس پر چھاپہ مار  کر کمپنی کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر خان بہادر وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ذیشان کی نگرانی میں کی گئی ۔

ڈی ایچ اے اور واہگہ ٹاون میں واقع چغتائیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی دونوں آوٹ لیٹس میں موجود کمپنی کا ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا ریکارڈ کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کے پیش نظر تحویل میں لیا گیا جو کہ اب باقائدہ اس معاملے کی مزید تحقیق بھی شروع کر دی گئ۔ ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کی سخت مونیٹرنگ بھی جاری ہے جبکہ فراڈ کرنے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔