ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کی بڑی نااہلی سامنے آگئی

 لاہور بورڈ کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی،لڑکیوں اور لڑکوں کے امتحانی سنٹرگڈمڈ کردیئے،لڑکوں کے امتحانی سنٹر میں بیشتر لڑکیوں کا اور لڑکیوں کے امتحانی مراکزمیں لڑکوں کا سنٹر بنا دیا ،شکایت پر بورڈ کی جانب سے غلطی کو درست کرلیا گیا۔

انٹر امتحانات میں بھی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی،لڑکوں کے امتحانی سنٹر میں بیشتر لڑکیوں کا امتحانی سنٹر بنادیا گیا،اسی طرح لڑکیوں کے امتحانی مراکزمیں لڑکوں کے سنٹر بنا دیئے گئے،ورکرز ویلفیئر فنڈ سکول میں لڑکیوں کے سینٹر میں لڑکے کا سنٹر بنایا گیا۔

انٹر امتحانات میں ابھی تک 4 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے،چار امیدواروں کے غلط سنٹر بنانے پر صرف ایک آفیسر کیخلاف کارروائی کی گئی ہے،باقی ذمہ داران کیخلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق تمام امتحانی سنٹرز میں امیدوار رولنمبر سلپ کے مطابق امتحان دے رہے ہیں، غلط سنٹرز بنانے کے حوالے سے معاملے کو انٹر کے امتحانات شروع ہونے سے قبل حل کرلیا گیا تھا۔