ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹےکی قیمت میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت کم نہ ہوئی

آٹےکی قیمت میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت کم نہ ہوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور: آٹےکی قیمت میں کمی کے باوجود نانبائیوں نے روٹی کی قیمت کم نہیں کی۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹےکی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،  آٹےکی 80 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں 2000 روپےتک کی کمی ہوئی ہے، 80 کلوگرام کی بوری 13000 سےکم ہوکر 11000کی ہوگئی ہے۔

20 کلوگرام آٹےکے تھیلےکی قیمت میں 700 روپےکی کمی ہوئی ہے، 20 کلو آٹےکے تھیلےکی قیمت 3400 سےکم ہوکر 2700  روپے ہوگئی ہے۔آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود صوبے میں روٹی کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی۔ آٹےکی قیمت میں اضافے پر روٹی کی قیمت میں 10 روپےکا اضافہ کیا گیا تھا اور  نانبائیوں نے 20 روپے کی روٹی کی قیمت 30 روپےکردی تھی۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہےکہ پنجاب سےگندم کی سپلائی پرپابندی میں نرمی کردی گئی ہے، آٹےکی قیمتوں میں آئندہ چند روز میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer