پنجاب یونیورسٹی نے بھی امتحانات ملتوی کردیئے

پنجاب یونیورسٹی نے بھی امتحانات ملتوی کردیئے
کیپشن: PU exam postponed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہناتھا  25مئی کوملتوی ہونےامتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایم اے پارٹ ون،ٹو اور ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو  2022کے آن لائن داخلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ریگولر،پرایئوٹ امیدوار،کالجز اور رزلٹ کو مزید امپرو کرنے والے تمام امیدوار آن لائن داخلہ کی فیس جمع کرسکتے ہیں۔

ایم اے پارٹ II,I  کی  13 مئی سے 10 جون تک آن لائن سنگل  فیس 6840ٓ، ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو  کی 7990 جبکہ پرایئوٹ طلبہ کی ایم اے پارٹ ون اور ٹو کی فیس بھی 13 مئی تا 10 جون تک سنگل فیس کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ایم اے کی سنگل فیس 6940 جبکہ ایم ایس سی کی سنگل فیس 8090 روپے ہے۔یونیورسٹی کی ہدایات کے مطابق تمام داخلہ فارم آن لائن موصول کئےجائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer