طلباء کے لئے اہم خبر

School education,students,Science,technology
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)بچوں کے مابین سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی کے مقابلوں کا اعلان، پراجیکٹ کی ویڈیوز بھجوانے کی 7 جون آخری تاریخ ،، 4 ہزار سے زائد بچوں نے اپنی ویڈیوز محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوا دیں۔

سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام بچوں کے مابین دوسرا سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی کے مقابلہ کا آغاز کردیا گیا ۔مقابلے میں پہلی سے دہم جماعت کے بچے بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔

طلبہ نے اپنے پراجیکٹ کی وضاحت کے لئے 2 منٹ کی ویڈیوبھجوانا شروع کردی ہیں ، اب تک 4 ہزار بچے اپنی ویڈیوز بھجوا چکے ہیں ، ویڈویوز بھیجوانے کی آخری تاریخ 7 جون مقرر کی گئی ہے۔کامیاب طلباء کو سپر سائنٹسٹ کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔