ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: public transport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے نتیجے میں حکومت کا اسلام آباد جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ .

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مسافر گاڑیوں کو بھی بند کردیا گیا، شہر کے مختلف بس سٹینڈز پر مسافر بسوں، ویگنوں سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹس روک دی گئیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور جنرل بس سٹینڈ پر مسافر بسوں کو بند کردیا گیا ہے۔

مسافر بسوں کو اسلام آباد لانگ مارچ کی بکنگ کے شبہ میں بند کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایات پر بس سٹینڈ پر مسافر گاڑیوں کو روکا جارہا ہے ۔

دوسری جانب ٹھوکر نیاز کے مقام پر ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔