ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی فیصلے کےبعدعمران خان کا بڑااعلان

حکومتی فیصلے کےبعدعمران خان کا بڑااعلان
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نےحکومتی فیصلے کے بعد کل خیبر پختونخوا سے بڑا جلوس لے کر اسلام آبادجانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر طرف قافلے آرہے ہیں، میں اسے سیاست  نہیں سمجھ رہا جہاد سمجھ رہا ہوں، قوم سے کہتا ہوں کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، عدلیہ اور  نیوٹرلز سے پوچھتاہوں جو یہ کررہے ہیں یہ کونسی حکومت کرتی ہے، پاکستان سے کونسی غداری ہورہی تھی، ہمارے ممبران قومی اسمبلی کو پکڑ لیا۔

عمران خان نے کہا کہ اب فیصلہ ہوگا کہ کس طرح کا پاکستان بنے گا، کیا ہم اس کو وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو قائداعظم کا پاکستان تھا یا ان چور ڈاکوؤں کا پاکستان، 60فیصد کابینہ مجرم  ہے، ان میں سے 60 فیصد ضمانتوں پر ہیں، کرائم منسٹر اور بیٹے کو سزا ہونا تھی، ان پر 24 ارب کے کیسز ہیں یہ آج ملک کے فیصلے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والے اداروں سے سوال ہے، یہ عدلیہ سے سوال ہےکہ ساری قوم آپ کی طرف دیکھے گی، ہم نے واضح طور پر کہا ہےکہ 26 سالہ سیاست میں کوئی قانون نہیں توڑا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، یہ اس لیے کررہے ہیں کہ باہر کی سازش کا جو مراسلہ چیف جسٹس سمیت سب کو بھیجا، قومی سلامتی میں ثابت ہوا کہ باہر سے مداخلت ہوئی اور حکومت گرائی گئی، ان لوگوں لایا گیا جو اس ملک کے 30 سال کے مجرم ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ہمیں غلام سمجھتے ہیں کہ اتنا بڑا ظلم ہوا اور ہم احتجاج بھی نہ کریں، جب بلاول اور فضل الرحمان لانگ مارچ لے کر آیا تو کیا ہم نے کوئی پکڑ دھکڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھتا ہوں، جن لوگوں نے زندگی میں کوئی جرم نہیں کیا، کیا ہماری عدلیہ اس کی اجازت دے گی جو ہورہا ہے، اگر آپ نے یہ اجازت دی تو عدلیہ کی ساکھ ختم ہوجائے گی، اس کا مطلب ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں قرآن میں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا، آپ نے فیصلہ کرنا ہے آپ راہ حق کے ساتھ کھڑے ہیں یا دوسری طرف کھڑے ہیں، اللہ نے بیچ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی، جو نیوٹرل کہتے ہیں ان کو واضح کرتا ہوں ان کا حلف پاکستان کی سالمیت، خوداری کا  کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ آج جو ہورہا ہے افسوس سے کہتا ہوں یہ ہمارے سابق فوجیوں سے جو کررہے ہیں یہ ساری قوم کو سمجھنا چاہیےکہ وہ ان کی طرف بھی دیکھ رہی ہے، ججمنٹ آپ کی طرف بھی آئےگی ، اگر ملک تباہی کی طرف جاتا ہے توآپ پر بھی ذمہ داری ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم نے واضح طور پر کہا کہ ملک کے حالات برے ہیں، انہوں نے ڈیڑھ ماہ میں معیشت تباہ کردی، جب تک یہ لوگ ہیں اندھیرا ہے، اس کا ایک ہی حل ہی فوری  الیکشن کرادیں، کوئی حل نہیں، جو بھی کریں گے ملک  نیچے جائیگا، خوف ہے ہم سری لنکا کی طرف جارہے ہیں کیونکہ ہمارے راستے میں چور بٹھادیے گئے، چور یہ نہیں چاہ رہے کیونکہ انہوں نے اقتدار میں آکر ملک کی خدمت  نہیں کرنا کرپشن ختم کرنا ہے۔