ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14سالہ لڑکی سے زیادتی،عدالت نے 60 سالہ ملزم کو سخت سزا سنادی

14سالہ لڑکی سے زیادتی،عدالت نے 60 سالہ ملزم کو سخت سزا سنادی
کیپشن: Rape Case Verdict
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 14سالہ لڑکی سے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے ساٹھ سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے  چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 60 سالہ ملزم  اسلم عرف شاہ جی کو عمر قید ،پانچ لاکھ جرمانہ اور تین لاکھ ہرجانہ بھی عائد کیا، ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نےکیس کا فیصلہ سنایا،  پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم محمد اسلم عرف شاہ جی کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج ہوا،  ملزم پر چودہ سالہ زارا پروین سے زیادتی کرنے کا الزام تھا، لڑکی اکیڈمی سے واپس آ رہی تھی جب ملزم نے باتوں میں لگا کر نشہ آور شے کھلا دی۔

جس کے بعد ملزم لڑکی کو اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کامحلہ دار اور چھابڑی فروش تھا ،ملزم اپنی ریڑھی پر پاپڑ اور کیک فروخت کر رہا تھا ، زیادتی کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہو گئی، ڈی این اے رپورٹ سے ملزم کا جرم ثابت ہوا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اسلم عرف شاہ جی کوسزا سنائی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer