قومی کپتان بابر اعظم کے کوچ پھل فروش بن گئے

قومی کپتان بابر اعظم کے کوچ پھل فروش بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مغلپورہ (حافظ شہباز) کووڈ 19 کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں بے شمار لوگ بے روزگار ہوئے ہیں تو وہیں کچھ لوگوں کو اپنے پیشے سے ہٹ کر کام بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے ہی لوگوں میں گراس روٹ لیول پر کوچنگ کرنے والے رانا صادق بھی ہیں جنہوں نے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پھلوں کی ریڑ ھی لگالی ہے، رانا صادق لاہور کی کارسن گراؤنڈ میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو رجسٹرڈ کلبوں غلام قادر کلب اور ظفر میموریل کرکٹ کلب میں کوچنگ کے فرئض انجام دیتے ہیں لیکن کووڈـ19 کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کیا ہوئیں تو رانا صادق پھل فروش بن گئے ہیں۔

رانا صادق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کے مین بازار کے شروع میں ہی تازہ موسمی پھلوں کی ریڑھی سجاتے ہیں اور پھل فروخت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔رانا صادق نے کو بتایا کہ وہ 15 برسوں سے کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں،  انہیں کھیلوں کے میدانوں اور نوجوانوں کی ٹریننگ سے پیار ہے جب کہ انہیں گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو تربیت دینا اچھا لگتا ہے.

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس لاہور میں  تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 28 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 8805 ہوگئی، 71 روز میں 123 افراد کورونا کاشکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں، سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں کوروناکے 501  مریض زیر علاج ہیں ، جبکہ 63 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں،28 کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ 24 مارچ سے لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے،  پنجاب حکومت نے عید کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی تھی مگر تفریحی پارکس تاحال بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer