(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے۔انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ #PIA
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 22, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ یہاں لوگوں کا غم بانٹنے آئے تھے، میرے پاس بالکل الفاظ نہیں، دیکھنے آیا تھا کہ میں اور میری فاؤنڈیشن یہاں کے لوگوں کے لئے کیا کر سکتی ہے۔ دعا ہے تعالیٰ دنیا سے جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔
کیا بشر کی بساط۔۔۔آج ہے کل نہیں۔ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے۔ انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔ #karachiPlaneCrash pic.twitter.com/uFW3dAuGzd
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 22, 2020
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ جن گھروں میں کل تک آنے والے مہمانوں کا اہتمام ہو رہا تھا، اب وہاں جانے والوں کی تدفین کا انتظام ہو رہا ہے، انسان کی حقیقت بس اتنی سی ہے۔رات گئے شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے جس میں جائے حادثہ پر سیکورٹی اہلکار اور ریسکیو ورکرز موجود تھے۔
دوسری جانب سٹارکھلاڑیوں نےسانحہ کراچی کےشہدا کےلئے دعاوں کے ساتھ ساتھ عید گھروں میں رہ کر سادگی سےمنانے کی اپیل کی ہے، سابق اور موجودہ کرکٹ سٹارزسعید اجمل،شاداب خان،حارث سہیل،عابد علی،محمد حسنین،فخر زمان اور وہاب ریاض عید الفطر سادگی سے منارہےہیں۔