ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنکاروں کو حکومتی امداد نہ مل سکی

فنکاروں کو حکومتی امداد نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی )فنکاروں کو حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لارا ہی مل گیا کسی کو امداد نہ مل سکی۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں تکنیک کاروں اور شوبز کے دیگر شعبوں سے منسلک افراد کو حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لالی پاپ مل گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگنے والے لاک ڈاون کی وجہ سے تھیٹر ٹی وی اور فلم کے فنکاروں تکنیک کاروں کو تین کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا تھا لیکن کسی بھی تھیٹر فنکار تکنیک کار یا فلم تکنیک کار کو ایک روپیہ بھی امداد نہیں ملی ۔دوسری جانب متعدد فنکاروں تکنیک کاروں سازندوں اور میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اپنے امدادی فارمز الحمراآرٹ سینٹر اور پنجاب آرٹس کونسل میں جمع کروائے لیکن انہیں وہاں سے مسلسل جواب پر جواب ہی ملتا رہا اور امداد نہ ملی ۔

دوسری جانب پنجاب آرٹس کونسل نے ایسے فنکاروں کو معاوضے دیئے جو ان کے چہیتے تھے اور خبریں لگوا دیں کہ فنکاروں کو امداد دی گئی ہے ۔علا وہ ازیں اسی طرح شہر لاہور میں تھیٹر فنکاروں نے تھیٹر کھلوانے کے لئے احتجاج بھی کیا اور ایوان وزیر اعلی کا گھیراو بھی کیا جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک دن کی مہلت مانگی گئی لیکن وہ مہلت بھی صرف لارا ہی ہوا اور اگلے دن نا تو کسی پرڈیوسر کی ملاقات وزیر اعلی سے کروائی گئی اور نا ہی تھیٹر کھولنے کے حوالے سے کوئی ایس او پی طے کیا گیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer