( علی حسن ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان انتظامیہ کی اعلیٰ افسران کو خوش کرنے کی کوشش، شہر کے بڑے سٹورز پر اشیا کی فراہمی کر دی گئی لیکن چھوٹے سٹورز آج بھی سامان کے منتظر ہیں۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ افسران کو خوش کرنے کے لئے شہر کے بڑے سٹورز پر اشیا کی فراہمی کر دی گئی لیکن چھوٹے سٹورز میں آج بھی سامان کی قلت ہے۔ چھوٹے سٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ بھی ختم ہونے کو ہے لیکن تاحال سٹورز پر دالیں، چاول، بیسن، کھجوریں اور مصالہ جات فراہم نہیں کیے گئے۔
جس کے باعث اب ماہ رمضان میں بھی ان کے سیل ٹارگیٹ پورے نہیں ہوسکیں گے، دوسری طرف شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیا فراہم ہو سکیں۔