ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو بچوں کو خرچہ نہ دینا مہنگا پڑ گیا

 معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو بچوں کو خرچہ نہ دینا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور کی فیملی کورٹ نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے  پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عید آرہی ہے، سابق شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا، اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی، درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے سی سی پی او کو   سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو  گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے  کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو ئی تھی،اُن کی اہلیہ عاصمہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا،بچوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کو کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer