ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

محکمہ ماحولیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) محکمہ ماحولیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، اکتوبر سے باغوں کے شہر میں سموگ چھانے کا خطرہ سر اٹھانے لگا ، آلودگی کی بڑی وجہ موٹر سائیکل رکشوں کو قرار دے دیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں پچاس فیصد آلودگی گاڑیوں کے دھوائیں سے پیدا ہو رہی ہے، اگر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا سد باب نہ کیا گیا تو آئندہ سال سموگ کی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

  محکمہ ماحولیات کے ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں موٹر سائیکل رکشہ چلانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں موٹر سائیکل رکشے مکمل طور پر بند ہونگے۔

 ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق پبلک بسوں کی تعداد 350 سے کم ہو کر 210 رہ گئی ہے جبکہ جون میں 40 مزید بسیں بند کر دی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer