شاہد ندیم سپرا:لیسکو نے کروڑوں روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کوٹ لکھپت جیل کا کنکشن منقطع کر دیا۔ بلوں کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں کیا جائیگا۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:شہر میں مختلف سرکاری محکمے لیسکوکے چار ارب کے نادہندہ نکلے
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری شروع کی گئی ہے جس کے تحت کوٹ لکھپت جیل کا کنکشن منقطع کر دیا گیا، لیسکو حکام کے مطابق چھ کروڑ روپے کا بل واجب الادا ہونے کی وجہ سے جیل کا کنکشن منقطع کیا گیا، بلوں کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں کیا جائیگا۔