ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑا اعلان، ایشیا و بحرالکاہل ممالک کے لیے مالی امدادی پیکج جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑا اعلان، ایشیا و بحرالکاہل ممالک کے لیے مالی امدادی پیکج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑا اعلان کرتے ہوئے  ایشیا و بحرالکاہل ممالک کے لیے مالی امدادی پیکج جاری کردیا ۔

مشرقِ وسطیٰ تنازع کے معاشی اثرات کم کرنے کے لیے اے ڈی بی متحرک ہوگیا ۔ ٹریڈ اینڈ سپلائی چین فنانس پروگرام کے تحت امداد جاری کرنے کا اعلان کردیا ۔ 

اے ڈی بی نے متاثرہ ممالک سے فوری رابطے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا غریب اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔امدادی پیکج سے قلیل مدتی بحران اور طویل مدتی استحکام میں مدد ملے گی۔اے ڈی بی کی جانب سے فوری اور لچکدار مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متاثرہ ممالک کو ہنگامی بجٹ سپورٹ دی جائے گی،تیل، خوراک اور ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات  کیے ۔اے ڈی بی نے عارضی طور پر تیل کی درآمدات کے لیے مالی مدد بحال کر دی۔عالمی سپلائی چین متاثر، ترسیل کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا خدشہ بڑھ گیا۔کھاد اور پیٹروکیمیکل کی قلت سے زرعی شعبہ متاثر ہونے کا امکان ہے ۔سیاحت اور ترسیلات زر پر انحصار کرنے والی معیشتیں زیادہ خطرے میں ہیں۔کرنسی پر دباؤ اور مالیاتی حالات سخت ہونے کا خدشہ ہے۔خطے میں معاشی عدم استحکام بڑھ سکتا ہے ۔بینک کی جانب سے نجی شعبے کو بھی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔