(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری کردی ہدایات کی خلاف ورزیوں پرنجی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا۔
مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز ال راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی کا لائسنس فی الفور منسوخ کردیا گیا۔
میسرز ال راج انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی کا مرکزی دفتر اورمنسلکہ شاخیں زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں کسی طور حصہ نہیں لے سکتیں۔