ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری، 15 ہزار ورکرز متحرک 

ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری، 15 ہزار ورکرز متحرک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورمیں ستھرا پنجاب کا  صفائی آپریشن بلاتعطل جاری ہے 15 ہزار ورکرز صفائی کیلئے متحرک ہیں ۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں موجود ہیں ۔شہر میں صفائی انتظامات کیلئے 15 ہزار ورکرزمتحرک ہیں۔
1400سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں کام کررہی ہیں۔ 197 کمرشل مارکیٹس میں عملہ تینوں شفٹوں میں تعینات ہے،گھر گھر سے کوڑ اکٹھا کرنے کیلئے رکشہ ٹیمیں متحرک ہیں،
عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ریلوے اسٹیشنز ،بس اسٹینڈ، لاری اڈوں پر اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔