ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرپرسن پیمرا عبیرین جان کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت ، جواب طلب

چیئرپرسن پیمرا عبیرین جان کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت ، جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ چیئرپرسن پیمرا عبیرین جان کے تقرر کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس خالد اسحاق نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں چیئرپرسن پیمرا کے عہدے عبیرین جان کے تقرر کو چیلنج کیا گیا. وکیل کے مطابق عنبرین جان کا تقرر اُن کی سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد کیا گیا. اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 22 اکتوبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کے بعد عبیرین جان کو چیئر پرسن پیمرا کے عہدے پر تعینات کیا گیا. وکیل نے نے دعوی کیا کہ تقرر کے وقت شفافیت اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا. اس لئے عبیرین جان کو چیئر پرسن پیمرا کے عہدے سے ہٹایا جائے.

Ansa Awais

Content Writer