ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مہنگائی کا راج, مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 مہنگائی کا راج, مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  خان شہزاد:لاہورشہر کی اوپن مارکیٹ میں سفید گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،  برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ 2روز کے دوران 14 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برائلر گوشت کی پرچون قیمت 533 روپے فی کلو ہوگئی، جو روزانہ 7 روپے کے اضافے کے بعد ریکارڈ کی گئی۔زندہ برائلر فارم ریٹ 340 روپے فی کلو ہے، تاہم ٹریڈرز کو یہ 350 روپے میں دستیاب ہوا۔تھوک مارکیٹ میں قیمت 354 روپے فی کلو تھی مگر ہول سیلرز کو 364 روپے میں گوشت ملا۔پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر 368 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا، جبکہ سیلرز کے لیے یہ قیمت 378 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فارمی انڈے 3 روپے کے اضافے کے بعد 208 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے مارکیٹ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔