ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر ہونے کے باعث درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی

ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر ہونے کے باعث درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : صدر کسان بورڈ پاکستان کی گندم کی قیمت مقرر نہ کرنےکیخلاف درخواست ،ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر ہونے کے باعث درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کے لاء افسر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹادی ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، سیکرٹری خوراک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گندم کی قیمت کے تعین نہ ہونے سے کسان سخت پریشان ہیں، لیکن ابھی گندم کی قیمت مقرر نہیں کی گئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer