کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور اعزاز

کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور اعزاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالر بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کوالیفائر میں ’Liechtenstein‘ کے خلاف کیریئر کا 197 واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے کویت کے فارورڈ بدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا۔

یورو کوالیفائر میں پرتگال نے لینسکٹسٹن کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں رونالڈو نے 2 گول اسکور کیے۔

Ansa Awais

Content Writer