ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

 ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بھکر،راجن پور میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ،جھنگ،جہانیاں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم تبدیل ہوگیا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی،بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Ansa Awais

Content Writer