ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کروادی، بھارتی فلم ’83‘ میں اس دورکے پاکستانی کرکٹر عمران خان کے کردار کو دیکھ کرپی ٹی آئی سے نوٹس لینے کی درخواست کردی۔
ثناء فیصل نے فلم کے ایک منظرمیں کھیل کے میدان میں مصافحہ کرنے والے بھارتی کپتان کی گرم جوشی کے جواب میں نقلی عمران خان کو “کپل، کی حال؟ ” کہتے دکھایا گیا ہے، ثنا فیصل نے اس حوالے اپنا ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
View this post on Instagram
ثناء فیصل نے انسٹااسٹوریزمیں لکھا، ‘یہ غلط ہے، پلیزاس کے خلاف کارروائی کریں۔ خان صاحب کے ساتھ یہ ظلم کیسے کرسکتے ہیں؟ ثناء کے تحفظات پرانسٹاصارفین نے ملے جلے ردعمل کااظہار کیا، کسی کو لگا کہ اپنے ملک میں بھی تو ٹی وی چینلزپرکامیڈین یہی کچھ کررہے ہوتے ہیں تو بیشترنے لکھا کہ بھارتی اپنے ہرپراجیکٹ میں ہمارے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں۔
ڈائریکٹرکبیرخان کی یہ فلم 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ پرمبنی ہے،جس کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے ساتھ راج بھسین، پنکج ترپاٹھی، ثاقب سلیم، جتن سرنا، ایمی ورک، ہارڈی سندھو سمیت دیگر شامل ہیں،فلم میں اس دورکے بھارتی کپتان کپل دیو کا کرداررنویرسنگھ نے اداکیا جبکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کی ساتھی دپیکا بطوررومی بھاٹیہ (کپل دیو کی اہلیہ ) کا کردار نبھارہی ہیں،جبکہ فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔
دسمبرمیں فلم کی تشہیری مہم کے دوران دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران رنویرسنگھ کا کہنا تھاکہ ’فلم میں ایک خاص سین ہے، جسےدیکھ کرپاکستانی شائقین بہت خوش ہوں گےابھی اُس سین سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتامگریقینی طورپرکہتاہوں کہ وہ بہت خوش ہوں گے، پاکستانیوں کو ’83‘ ہرحال میں دیکھنی چاہیے،فلم 24 دسمبرکوریلیزکی گئی تھی، اسے ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو،کناڈا اورملیالم زبان میں بھی پیش کیا گیاہے۔