(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کیلئے استعمال کرنے پر اُن سے معافی مانگ لی۔
22 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سےا پنا چہرہ صاف کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ا س موقع پر پرویز رشید، حنا پرویز بٹ، خرم دستگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
مفتاح اسماعیل کا گھٹیا پن دیکھیں ثانیہ عاشق کے دوپٹےسے ناک منہ صاف کر رہا ہے۔
— گوغلام گو ???? (@mudazir) March 22, 2022
یہ پاکستان کا وزیر خزانہ رہا ہے، حد ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے اٹھنے بیٹھنے پہ نظر رکھنے والے صحافیوں نے اس بد اخلاقی کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔pic.twitter.com/5dYSpsdJsa
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ثانیہ عاشق میری بہن ہیں۔ میں نے اپنا چہرہ صاف کرنے کیلئے پہلے جیب میں موجود ٹشو نکالا تھا لیکن بعد میں جب دوسری بار اپنا چہرہ صاف کرنے لگا تو بے دھیانی میں ثانیہ عاشق بہن کے دوپٹے سے کرلیا۔
A video shows me wiping my face with my sister @SaniaaAshiq’s dupatta. As seen, I reached in my pocket, got a tissue & wiped my face. 2nd time I unknowingly picked up her dupatta on the tissue to wipe my face. Of course I apologised to her when I saw it.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) March 23, 2022
مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں ثانیہ عاشق سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’یقیناً میں اپنے اس عمل پر معافی مانگتا ہوں۔