ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے قوم کو کیا اہم پیغام دیا؟

وزیراعظم نے قوم کو کیا اہم پیغام دیا؟
کیپشن: Pm Important Msg For Public
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب، کہا کہ قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کااپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں، لوگوں کو خریدا جارہا ہے، اسے ہمیں روکنا ہوگا۔ چور اکٹھے ہوکر منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں۔

اللہ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، حکم ہے کے بدی اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں۔چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔

  پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکؤوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، اور پیسہ باہر بھیج رہا ہے، چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔