لاک ڈاؤن، پولیس اور فوج نے ناکوں پر سختی کر دی

لاک ڈاؤن، پولیس اور فوج نے ناکوں پر سختی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) شہر میں کورونا کنٹرول جزوی لاک ڈاؤن جاری، پولیس اور فوج نے ناکوں پر سختی کر دی، مقصد شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے سے روکنا ہے۔

فوج اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے سے روکا جا رہا ہے۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وقت کے ساتھ حکومتی احکامات پر مکمل عمل در آمد کروایا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کے گھروں سے باہر مت نکلیں۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود شہری عمل کرتے نظر نہیں آرہے اور حکومتی احکامات کو ہوا میں اُڑا کے رکھ دیا ہے جبکہ ٹریفک  بھی کم نہ ہوسکی۔ اگرچہ شہر بھر میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ احکامات پر بند رہے جبکہ بیکری، سبزی، میڈیکل سٹور، ڈیری مصنوعات کی دکانیں کھلیں رہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری ہیں، پاکستان میں اس وقت 887 مریض سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ سندھ میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،سندھ میں 394،پنجاب میں 249، کے پی کے میں 38،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں ایک اور اسلام آباد میں 15 کیس سامنے آئے ہیں۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔ شاپنگ مالز، سینما گھر ، سیاحتی مقامات بند ہیں، بین الاقوامی پروازیں بھی بند ہیں۔