کورونا وائرس کے دنیا کرکٹ پر سائے گہرے ہونے لگے

کورونا وائرس کے دنیا کرکٹ پر سائے گہرے ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری، جس سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندر لینڈ خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ سیریز اور اپنے کرکٹ سیزن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 28 مئی تک ملتوی کر رکھا ہے۔ ادھر پی سی بی نے سیریز کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ پر چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ اور ندر لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے سیریز کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جون کے آخر میں قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، ندر لینڈ اور آئرلینڈ شیڈول ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورت حال میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندر لینڈ سے سیریز کے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔