ہوٹل مالکان کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے میدان میں آگئے

ہوٹل مالکان کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) کورونا وائرس، لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان، 400 سے زائد ہوٹلز کے کمروں کو قرنطینہ مرکز بنانے کے لئے وقف کردیا۔

گلبرگ میں ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے اجلاس میں چیئرمین آصف خان نے کہا حکومت کیلئے ہمارے ہوٹلز قرنطینہ مرکز بنانے کیلئے حاضر ہی۔ لاہور میں 400 سے زائد ہوٹلز کے کمرے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ہم وقف کردینگے۔

صدر گلریز خٹک نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹرز کیساتھ ہوٹل انڈسٹری کو بھی ریلیف دے، ہم اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینگے، کسی کو نوکری سے نہیں نکالیں گے۔ بلڈنگ مالکان سے کرائے معاف کروائے جانے کا احکامات جاری کروائے جائیں۔

صدر گلریز خٹک نے مزید کہ کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 916 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی جہاں میو ہسپتال میں 57 سالہ مریض انتقال کرگیا۔

پنجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے جب کہ لاہور میں 59، ملتان 2، راولپنڈی 2، گجرات، 12، جہلم 3، گوجرانوالہ، 7، سرگودھا 1، فیصل آباد 1، منڈی بہاؤ الدین 1 اور رحیم یار خان میں ایک کیس ہے۔