شہباز شریف نے حکومت کا دل جیت لیا

شہباز شریف نے حکومت کا دل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کا دل جیت لیا۔ساتھ ہی ساتھ بڑے مطالبات بھی رکھ دئیے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس قوم نے زلزلوں اور سیلاب سے مقابلہ کیا اس وبا کا بھی مقابلہ کریں گے،اس مشکل صورتحال میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس مشکل صورتحال کا مقابلہ کرکے دنیا کے سامنے عظیم قوم بن کر سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں ہم سب ان کے خاندانوں کیساتھ ہیں،ہم وفات پانے والے افراد کےلواحقین کےصبر و جمیل کی دعا کرتے ہیں،مجھے خبر ملی ہے کہ جیل میں بھی کورونا کا ایک مریض پایا گیا ہے،مجھے یقین ہےحکومت وقت بروقت اقدامات اٹھائے گی،ہمیں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے معاشرہ تقسیم ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی کے علاج کیلئے لندن میں موجود تھا، نوازشریف نےمجھے کہا کہ پاکستان جاؤ اور اپنا کردارادا کرو،کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے،ڈاکٹراپنی جانوں پر کھیل کر مریضوں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں،بدقسمتی سے ہماری معیشت بہت کمزور ہے،ہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے تقسیم بھی ہے،وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس چیلنج کو مل کر قبول کریں۔


ہمیں اس وقت ایک قوم بننے کی ضرورت ہے ،ہمیں مل کر آگے بڑھناہے اور مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے،انسانیت کا تقاضا ہے کہ اس معاملے میں سیاست کو نہ لایا جائے،ہمیں حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف کرنی ہوگی،حکومت کی کمزوریوں پر بھی بات کرنا ہوگی،تفتان کے حوالےسےحکومت نے شدید غفلت کی۔


برق رفتاری سے اقدامات ہوتے تو آج حالات اور ہوتے،قرنطینہ میں بھیڑ بکریوں کی طرح لوگوں کو رکھا گیا،اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس معاملے کو حل کرنا ہے،اس بیماری کا کوئی علاج سامنے نہیں آیا،اس بیماری کا صرف ایک علاج ہے،احتیاط،احتیاط ،احتیاط ،اپنے کارکنوں سے کہوں گاقانون نافذ کرنیوالےاداروں کی مدد کریں،وزیراعظم سے کہتا ہوں تمام پارٹیز کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کریں۔


وینٹی لیٹرز فوری طور پر منگوائے جائیں ،باہر کےممالک سے تمام میڈیکل آلات منگوائے جائیں،ہمیں جنگی بنیادوں پر میڈیکل آلات منگوانے ہوں گے،ڈاکٹروں اورنرسوں کیلئے سیفٹی آلات منگوائے جاٖئیں،اپنی پارٹی کی طرف سے 10ہزار حفاظتی کٹس دیں گے،عام آدمی کے لئے کورونا ٹیسٹ مفت کئے جائیں۔


اس وائرس نے دنیا کی تمام اکانومی کو تباہ کر دیا ہے ،حکومت کا فرض ہے مائی باپ بن کر غریبوں کو سروں پر ہاتھ رکھے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے،حکومت فوری طور پر ایک پلان مرتب کرے۔

یاد رہے کورونا وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری ہیں، پاکستان میں اس وقت 887 مریض سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ سندھ میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،سندھ میں 394،پنجاب میں 249،خیبر پی کے میں 38،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں ایک،اور اسلام آباد میں 15 کیس سامنے آئے ہیں۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer