ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوری بلیوں کے دیوانے، شاندار کیٹ شو کا اہتمام

لاہوری بلیوں کے دیوانے، شاندار کیٹ شو کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) جشن بہاراں کی مناسبت سے جیلانی پارک میں پی ایچ اے اور رائل کینائن آل برِیڈ کیٹ شو کا اہتمام، کرنل ریٹائرڈ کے ایم روئے نے جیوری کے فرائض سرانجام دیئے، رنگ برنگی پالتو بلیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

جشن بہاراں کی مناسبت سے جیلانی پارک میں سجے آل برِیڈ کیٹ شو میں پرشیئن، سائمیز، ہیمالائن، سیمی پرشیئن، پکی فیس، ڈول فیس، پنچ، ایکسٹریم پنچ، ٹرپل کوٹڈ سمیت دیگر اقسام کی بلیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

کیٹ شو کے جج کرنل ریٹائرڈ کے ایم روئے کی سٹی 42 سے گفتگو میں کہا کہ پہلی مرتبہ کیٹ شو کا انعقاد کیا جارہا ہے، اسکا مطلب ہے کیٹس کو نظرانداز کیا جاتا رہا تھا جبکہ ڈوگ شوز کا انعقاد تو مختلف شہروں میں ہوتا رہتا ہے لیکن کیٹ شو نہیں ہوتے۔ انہوں نے بتایا 23 ممالک میں ڈوگ شوز میں جج کے فرائض سرانجام دے چکا ہوں، ایسے شوز سے پاکستان کا سوفٹ امیج سامنے آتا ہے۔

کیٹ لورز کا کہنا تھا کہ ایسے شوز کیلئے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ آگاہی مل سکے۔

آل برِیڈ کیٹ شو میں جہاں شہریوں کو تفریح میسر آئی وہیں رائل کینائن کلب کی طرف انتظامیہ نے شہریوں کو پالتو جانوروں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔