ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیپلز پارٹی نےآزاد جموں و کشمیر انتخابات کیلئے  17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

 پیپلز پارٹی نےآزاد جموں و کشمیر انتخابات کیلئے  17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹی42:پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، جبکہ بورڈ کا اہم اجلاس 27 جون بروز ہفتہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ کا اجلاس دوپہر 2 بجے زرداری ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والے تمام امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے امیدواروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 پارلیمانی بورڈ میں آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور، سید نیر حسین بخاری اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔بورڈ کے دیگر ارکان میں محمد ہمایوں خان، چوہدری محمد یسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر اور سردار محمد یعقوب خان ،میاں عبدالوحید، سردار قمر الزماں، سردار تنویر الیاس، چوہدری پرویز اشرف اور مخدوم سید احمد محمود شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں امیدواروں کے انٹرویوز اور انتخابی حکمتِ عملی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔