ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر :کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو اندرونی سطح پر بڑا دھچکا

آزاد کشمیر :کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو اندرونی سطح پر بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کو آزاد کشمیر میں اندرونی سطح پر بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں متعدد اہم کور اراکین نے تنظیم کی پالیسیوں اور حکمتِ عملی سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت تنظیم کے اندر بڑھتی ہوئی بداعتمادی اور اختلافات کا واضح ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق راجہ امجد علی، انجم زمان، افتخار زمان اور میرپور سے تعلق رکھنے والے کور ممبر رضوان کرامت کی علیحدگی نے تنظیم کے اندرونی اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔ مبصرین اسے JAAC کے لیے ایک بڑا سیاسی نقصان قرار دے رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ تنظیم کی ہڑتالوں، بندشوں اور تصادم پر مبنی حکمتِ عملی اب اس کے اپنے اراکین کے لیے بھی ناقابلِ قبول بنتی جا رہی ہے۔ ناقدین کے مطابق عوامی حقوق کے نام پر اپنائی جانے والی یہ پالیسی عام شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنی۔

ادھر بعض حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ JAAC کی قیادت عوامی مسائل کو سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو کسی بھی جمہوری احتجاج کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کشمیری عوام امن، قانون اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں اور تصادم یا انتشار کی سیاست کو عوامی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تنظیم کے اندرونی اختلافات اس کی موجودہ پالیسیوں کے اثرات کو واضح کر رہے ہیں۔