سٹی 42:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی توقع پر تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی ، تیل کی قیمتیں دن کے آغاز سے لے کر اب تک مزید گرچکی ہیں
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم سطح تک گر گئیں برینٹ کروڈ کی قیمت 4ڈالر کم ہوکر 66.18 ڈالر فی بیرل پر آگئیامریکی خام تیل 5.73 فیصد کمی کے بعد 64.50 ڈالر فی بیرل تک گرگیا
اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ نظر آرہی ہے ، امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام اسرائیل اور ایران دونوں پر لگا دیا
جنگ بندی کے باوجود مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ، تیل کی عالمی منڈی میں مندی ہے ، دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر قیمتیں گر گئیں