سٹی 42:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں اجلاس ہوا، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا محرم الحرام سیکورٹی پر پنجاب میں 38 ہزار مجالس؛9 ہزارجلوس؛2لاکھ سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں عشرہ محرم الحرام میں 38 ہزار سے زائد مجالس منعقد، 09 ہزار 200 سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں عشرہ محرم الحرام میں 38 ہزار سے زائد مجالس منعقد اور 09 ہزار 200 سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔عشرہ محرم الحرام کے دوران 02 لاکھ 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔مجالس سکیورٹی پر 53 ہزار اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 38 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار صوبہ بھر میں معاونت فراہم کریں گے۔
آئی جی پنجاب نے محرم الحرام کو پرامن، محفوظ بنانے کے عزم اور سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی حالیہ سٹریٹجک صورت حال کے پیش نظر محرم الحرام کی سکیورٹی زیادہ چیلنجنگ اور حساس ہے۔ملک دشمن عناصر دہشتگردی اور شرپسندی کے ذریعے ملکی سالمیت و امن کیلئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔امن دشمن عناصر کی فرقہ واریت، مذہبی منافرت اور لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔محرم الحرام سے قبل سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تمام ٹربل اور فلیش پوائنٹس کو حل کریں۔محرم الحرام کے تمام آپریشنل، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، اینٹی رائٹس، ہیومن رائٹس اور ٹریفک انتظامات بروقت مکمل کر لیں۔آر پی اوز، ڈی پی اوز امن کمیٹیوں، مختلف مسالک کے علما کرام، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین سے کوآرڈینیشن مکمل کریں۔سینئر پولیس افسران عزاداری جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا خود جائزہ لیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عزاداری جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ، روڈز پیچ واک، سٹریٹ لائٹس اور دیگر امور یقینی بنائیں۔پنجاب پولیس کو عشرہ محرم الحرام کے دوران پاک فوج اور رینجرز سمیت سکیورٹی اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہو گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی لاجسٹکس اور ڈی پی او حافظ آباد اجلاس میں موجود تھے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔