سٹی 42: ڈالر کی قیمت گر گئی
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 283.87 روپے سے کم ہوکر 283.77 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے کمی کے بعد 285.80 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 3.40 روپے مہنگا ہوکر 332 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 4.61 روپے مہنگا ہوکر 388.76 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے کم ہوکر 78.04 روپے کا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 76.30 روپے کا ہوگیا