ویب ڈیسک: مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن 244 روپے کے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں تین دن کے دوران مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 450 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں بون لیس گوشت 520 روپے کلو ہوگیا ہے۔