برقع پہن کر شاپنگ مال میں بالی ووڈ اداکارہ کی بیہودہ حرکت؟ ویڈیو دیکھیں

Mandana Karimi (born Manizeh Karimi; on 19 May 1988) is an Iranian actress and model based in India
کیپشن: actress mandana karimi
سورس: Youtube
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی جس میں بالی ووڈ کی اداکارہ کو برقع پہن کر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لفظی گولہ باری کی جارہی ہے، اس حوالے سے اداکارہ کا موقف بھی سامنے آیا۔

تفصیلات کےمطابق ایران نژاد بالی وڈ اداکارہ مندانا کریمی جو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 9 کی کنٹسٹنٹ تھی  برقع میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی، مندانا کریمی بالی وڈ میں اپنے بولڈ سین شوٹ کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

 ویڈیو اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر  شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں مندانا کریمی نے لکھا تھا کہ ’کاش برقع میں شوٹنگ بھی اتنی ہی آسان ہوتی جتنی کہ BTS میں ہے، مجھے برقع سے نفرت نہیں ہے لیکن برقع میں فلم بنانے والوں سے ہے۔

 اداکارہ کی ویڈیو سامنےآنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا، صارفین نے ان کے بیان کو مسلم خواتین کی بے عزتی اور منفی تاثر پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔

بعد ازاں اداکارہ نے تنقید کرنے والے صارفین کو انسٹاسٹوری کے ذریعے جواب دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی برقع کی ویڈیو پر کیے جانے والے تبصرے پڑھے ہیں ، لوگ پاگل ہیں  لیکن میں یونی کورن بننا چاہتی ہوں۔