زخمی پولیس جوان 'طاہر 'کا ہوش میں آتے ہی پہلا بیان سامنے آگیا

زخمی پولیس جوان 'طاہر 'کا ہوش میں آتے ہی پہلا بیان سامنے آگیا
کیپشن: کانسٹیبل طاہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک کے قومی ہیرو پولیس کانسٹیبل طاہر کی سٹی 42 سے خصوص گفتگو ، طاہر نے کہا کہ میرا تن من جان اس ملک پاکستان کے لیے قربان ہے۔

جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں زخمی ہونے والے  پولیس کانسٹیبل طاہر  کا سٹی 42 سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے اور ایک بار بھی موت کا خوف نہیں آیا ، ملکِ پاکستان کے لیے جان بھی قربان ہےاور دشمن کو یہی پیغام دیتا ہوں کہ وہ بزدل ہے پیچھے سے وار کرتا ہے سامنے سے وار کرے تو پھر پتا چلے.

دوسری جانب سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دوسرے روز شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری رہا ۔واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کا فرانزک تجزیہ شروع کردیا گیا ۔

علاقے کی فضا سوگوار رہی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں کیا رکھا گیا، رہائشیوں کو بھی کوائف دیکھ اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مظہر نامی مالی کے ورثا کہتے ہیں کہ متوفی کے دو بچوں کا باپ تھا، حادثے کے وقت بھی مظہر جائے وقوعہ پر باغبانی کا کام کر رہا تھا۔ مطالبہ ہے متوفی مظہر کے بچوں کی مالی امداد کی جائے ۔

جوہر ٹاؤن حادثہ کے 7 زخمی جناح اسپتال میں زیر علاج  ہیں، زخمیوں میں ایک خاتون ، پولیس اہلکار سمیت 6 مرد شامل ہیں۔ 7 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حاملہ خاتون تاحال وینٹی لیٹر پر ہے۔

پولیس اہلکار کو مین آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے، زیر علاج مریضوں میں 12 سالہ ناصر ، 26 سالہ عاطف ، 22 سالہ عبدالرحمن،45 سالہ طاہر،22 سالہ اننتظار، 35 زاہدہ اور 19 سالہ عرفان شامل ہیں تشویشناک حالت میں حاملہ خاتون ، پولیس کانسٹیبل طاہر اور 12 سالہ ناصر شامل ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer